لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام عید میلاد النبی کی مقدس تقریبات کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں 23-22 جنوری بروز منگل، بدھ دو روزہ ”سیرت النبی کانفرنس“ کا انعقادکیا جا رہا ہے جس میں ممتاز علماءو مشائخ سیرت نبویﷺ کے مختلف پہلوﺅں پر اظہارخیال فرمائیں گے۔ اس کانفرنس کے پہلے روز 22 جنوری بروز منگل کو صبح 10:30بجے منعقدہ نشست کے مہمانان خاص سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید غلام معین الحق گیلانی اور خانوادہ¿ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی ہوں گے جبکہ دوسرے روز23 جنوری بروز بدھ کوصبح 10:30بجے خواتین کیلئے مخصوص نشست کے مہمان خاص سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف حضرت پیرسید محمد کبیر علی شاہ گیلانی ہوں گے۔ اس کانفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
سیرت النبی کانفرنس
دو روزہ ”سیرت النبی کانفرنس“ ایوان کارکنان میں منگل، بدھ کو ہوگی
Jan 20, 2013