طاہر القادری کا کینیڈین پولیس کی طرف سے طلبی کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے رائل کینیڈین ماﺅنٹ پولیس کی طلبی کےخلاف کینیڈین فیڈرل بورڈ میں اپیل کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتہ کو برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق منہاج القرآن کے سربراہ کے وکیل کینیڈین فیڈرل بورڈ میں کل پیر کو اپیل کریں گے۔ کورٹ میں اپیل کےلئے 3 رکنی وکلاءکا پینل تشکیل دےدیا گیا ہے جس میں لیری بیٹکو، میکس برگر اور لورین ہارٹ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو سیاسی پناہ کا حلف توڑنے کے باعث کینیڈین ماﺅنٹ رائل پولیس نے وضاحت کےلئے 5 فروری کو کینیڈا میں طلب کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...