لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ مہناز پاکستان کی بہت سریلی گلوکارہ تھیں۔ ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں۔ ان کا پہلا فلمی گیت ہی سپر ہٹ ہوا۔ اس کے بول ہیں ”میں جس دن بھلا دوں تیرا پیار دل سے وہ دن آخری ہو میری زندگی کا“ تھے۔ ان کے مقبول نغموں میں ” میں جس دن بھلا دوں تیرا پیار دل سے، وہ دن آخری ہو میری زندگی کا، پیار کا وعدہ ایسے نبھائیں، لہروں کی طرح تجھ کو بکھرنے نہیں دیں گے۔ یہ سفر تیرے میرے پیار کا، وعدہ کروں جنا، میں تجھے دل میں بسا لوں، دو پیاسے دل ایک ہوئے، آجا آجا کر لے پیار، پیار کی شراب نگاہوں سے پلا دوں، چلو اک فیصلہ کر لیں۔ پردہ اٹھا کے جان من من جھولے من گائے، تیرے میرے لڑ گئے نین، مجھے تم مل گئے، لپٹ جاﺅں پھولوں کا ہار بن کر، پیار بنا آدمی کچھ نہیں، ہم سے جو تونے کی بے وفائی، آئی اے آئی دیکھ کالی گھٹا، کھلونے تیری زندگی ہے کیا، میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا، تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے، او میرے سانوریا بانسری بجائے جا، شاعرانہ سی ہے زندگی، اس مطلبی دنیا کو کوئی پیار سکھا دے، جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے، سب نے یہ شور مچایا، سالگرہ کا دن آیا ہے شامل ہیں۔