قائداعظم ٹرافی : ایبٹ آباد، فیصل آباد کے میچ میں پہلے روز 18 وکٹیں گر گئیں


لاہور (سپورٹس ڈیسک) قائداعظم ٹرافی میں گروپ ٹو کے ایبٹ آباد اور فیصل آباد کے درمیان میچ میں پہلے روز 18 وکٹیں گر گئیں۔ فیصل آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 92 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ عثمان ارشد 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر شاہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد نے بھی کھیل کے اختتام تک 126 رنز بنا لئے اور 8 وکٹیں گر گئیں۔ کپتان یاسر حمید 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وقاص محمود نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں حیدرآباد نے بہاولپور کیخلاف 3 وکٹوں پر 277 رنز بنا لئے۔ نعمان 56 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ رضوان احمد 75 اور کپتان عقیل انجم 58 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ محمد طلحہ، ذیشان خالد، بلال خلجی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گروپ ٹو کے تیسرے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم 157 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ حسیب اعظم 46 اور جمال انور 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اعزاز چیمہ نے 4 جبکہ ضیاءالحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور شالیمار نے 6 رنز بنا کر ایک وکٹ گنوا لی۔ عمران بٹ ایک رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ حبیب اعظم نے واحد وکٹ حاصل کی۔ گروپ ون کے پہلے میچ میں کراچی بلیوز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنا لئے۔ محمد وقاص 150 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ذوالفقار بابر نے دو جبکہ رضوان حیدر اور شہباز حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گروپ ون کے دوسرے میچ میں پشاور نے 7 وکٹوں پر 245 رنز بنا لئے۔ ہارون احمد نے 52 رنز بنائے۔ محمد رضوان 64 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بلاول بھٹی نے 3، نیئر عباس نے دو اور فیصل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...