عقیل خان، یاسر خان نے پی ٹی ایف ماسٹر کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


اسلام آباد (اے پی پی) عقیل خان اور یاسرخان نے پی ٹی ایف ماسٹر کپ 2013ءکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں یاسر خان نے جلیل خان کو 6 - 2 اور 6 - 3 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عقیل خان نے محمد عابد کو 4 - 6 , 6 - 2 اور 6 - 2 سے مات دی۔ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں عمران شوکت نے ثناءاﷲ خان ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں عثمان اعجاز نے حرا عاشق کو سے ہرا دیا۔ فائنل آج اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے محمد عابد اور جلیل خان مدمقابل ہوںگے۔

ای پیپر دی نیشن