پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز کا انتقال مہناز سریلی گلوکارہ تھیں : شوبز حلقوںکا اظہار تعزیت

Jan 20, 2013


لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز کے انتقال پر شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گلوکارہ ترنم ناز نے کہا کہ میں نے اور مہناز نے اکٹھے ہی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ فلموں میں بھی ہم اکٹھی ہی گئیں۔ میری بہت پیاری دوست تھیں۔ وہ زیرتعلیم تھیں کہ فلموں کے گیت گانے لگ گئیں۔ کراچی سے برقعہ پہن کر لاہور کے فلم سٹوڈیوز میں جاتیں۔ ان کے انتقال سے مجھے بہت دلی صدمہ ہوا ہے۔ موسیقار مجاہد حسین نے کہا کہ مہناز صحیح معنوں میں سریلی گلوکارہ تھیں۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ مہناز بہت بڑی گلوکارہ تھیں۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ مہناز کے انتقال سے ملک ایک اچھی گلوکارہ سے محروم ہو گیا ہے۔ گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ مہناز نہ صرف اچھی گلوکارہ تھیں بلکہ ایک اچھی انسان بھی تھیں۔ ان کا انتقال شوبز کی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مزیدخبریں