لاہور( کلچرل رپورٹر)ہدایتکار فاروق مینگل نے مراکش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ وائم داہمی کو اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا ۔ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ چند روز میں فلم کی شوٹنگ شروع ہو جائے گی ۔ فلم کی موسیقی ساحر علی بگا مرتب کرینگے۔ یاد رہے کہ مراکش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ وائم داہمی کی پاکستان میںیہ دوسری فلم ہو گی۔
اس سے قبل وہ ہدایتکار شہزاد رفیق کی فلم ” عشق خدا“ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔