واشنگٹن ٹائمز نے ایک سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے نئے قواعد و ضوابط کو" کاؤنٹر ٹیررازم پلے بک :کا نام دیاگیا ہے،،،،اخبارکےمطابق دہشت گردی کےخلاف جنگ کےلیے قوانین سخت کیے جارہےہیں اور امریکی اداروں کو اب کھلی چھوٹ حاصل نہیں ہوگی،،،اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ جلد ہی پروگرام کی منظوری دے دیں گے۔ دوسری جانب ان قواعد وضوابط میں سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کیلئے ایک سال یا کچھ زیادہ عرصے کیلئے چھوٹ دی گئی ہے،،،،ذرائع کے مطابق سی آئی اے کو رعایت دینےکا مقصد افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے پہلے ڈرون حملوں کے ذریعے القاعدہ اور طالبان کو کمزور کرنا ہے.