رحیم یارخان میں جلسےمیں گورنرپنجاب کے تین بیٹوں
رکن پنجاب اسمبلی مخدوم مرتضیٰ محمود،ایم این اے مخدوم مصطفیٰ محمود اور علی محمود نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا،اس موقع پر
خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا،کہ گورنرپنجاب کےتینوں بیٹےوالد کی اجازت سے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے،
،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیرکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اورکسی کو بھی انتخابات سے بھاگنےنہیں دیں گے،ان کا کہناتھا کہ صدرزرداری کوصرف مواخذے سے ہی ہٹایاجاسکتاہے،اس موقع پرخطاب کرتےہوئےگورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نےکہا کہ وہ پنجاب کےلوگوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اوراپنےعہدے کوعوام کی خدمت کےلیےاستعمال کریں گے،ان کاکہنا تھاکہ گورنرہاؤس کےدروازے چوبیس گھنٹے عوام کےلیے کھلے ہیں
گورنر پنجاب کےتین بیٹوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا،الگ صوبہ بنائے بغیرجنوبی پنجاب کے مسائل حل نہیں ہوسکتے. سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
Jan 20, 2013 | 17:56