پشاورمیں قاضی حسین احمد کی باد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےان کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کانفاذ نہیں چاہتے لیکن امن وامان کی صورت حال بہت خراب ہےاور دہشت گرد وزرا کوبھی نشانہ بنارہےہیں جب کہ دہشت گردی کےنام پرقبائیلی علاقوں میں بھی بے گناہ افراد مارے جارہےہیں،مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ نگران حکومت کےقیام پرتمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیاجائے،،،انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کےاستعفےکامطالبہ کرنےوالوں نےصدر سےمک مکا کرلیا ہے،جمعیت علما اسلام کے سربراہ نےکہا کہ وہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی چاہتےہیں
بلوچستان میں گورنرراج کےنفاذ کاکوئی جواز نہیں تھا،خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں بدامنی ہے. مولانا فضل الرحمان
Jan 20, 2013 | 18:01