کامران فیصل اصغرخان کی سربراہی میں رینٹل پاورسکینڈل میں گدو بیراج کی تحقیقات پرمعمورتھے۔ ان کے ساتھ معاون کاروں میں ڈیٹا انٹری آپریٹرمحمد خان اورنائب قاصد نجیب شامل ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں کل ان تینوں نیب اہلکاروں سے بیانات لیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران فیصل کے ذہنی دباؤ میں رہنے کے بارے میں بھی سوالات کیے جائیں گے جبکہ پولیس نے کامران فیصل کے زیر استعمال موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے جس پرتحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامران فیصل کے کمرے کی کھڑکی پھلانگ کرنیب اہلکاروں کا ان کے کمرے میں داخل ہونا اہلکاروں کی سنگین غلطی تھی۔
کامران فیصل کیس میں پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹراصغرخان سمیت تین نیب اہلکاروں کو کل تھانہ سیکرٹریٹ طلب کرلیا۔
Jan 20, 2013 | 18:55