سکردو (آئی این پی)گلگت بلتستان کی نامور سپوت و فاتح ماﺅنٹ ایوریسٹ ثمینہ بیگ اور مرزا علی بیگ نے انٹارکٹکا کی بلند ترین چوٹی سرکرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بین الاقومی شہرت یافتہ کوہ پیما بہن بھائی ثمینہ بیگ اور مرزاعلی نے کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بہن بھائی نے انٹارکٹکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی جبکہ اس سے قبل وہ ماہ دسمبر میں شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی بھی سرکرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ حسن سدپارہ کے بعد گوجال سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایوریسٹ پر قومی پرچم لہراکر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔