اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں لائیو سٹاک کا شعبہ گوشت اور ڈیری کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ برآمدات کے ذریعہ قیمتی زرمبادلہ کمانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ڈیری اور لائیو سٹاک پراجیکٹ برائے پاکستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جیکب موزر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیری سے وابستہ 9 ہزار سے زائد کسانوں کو تربیت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر ر ہے ہیں جس سے ملک میں گوشت ، دودھ اوردیگر و ڈیری مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عرب ممالک، ایران، افغانستان اور دیگر ممالک کو ڈیری و گوشت کی مصنوعات کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کما کر دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کی بھرپور صلاحیتیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی سے جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کے وسائل آمدنی میں نمایاں اضافہ سے غربت کے خاتمہ میں مدد حاصل ہو گی۔
لائیوسٹاک کا شعبہ برآمدات کے ذریعہ قیمتی زرمبادلہ کمانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے: جیک موزر
Jan 20, 2014