اسلام آباد (اے ایف پی) حکومت نے گزشتہ سال پاکستان میں ہائبرڈ کاریں متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا تاکہ مہنگے درآمدی فیول اور سی این جی کے استعمال میں کمی واقع ہو اور اس طرح سردیوں میں گیس بحران پر قابو پایا جا سکے۔ حکومت نے 1200 سی سی کی ہائبرڈ کاروں پر ڈیوٹیز اور تمام ٹیکسز بھی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ان مراعات کے باوجود سیل میں بہت معمولی فرق پڑا ہے جبکہ سی این جی کا استعمال بھی کم نہیں ہوا اور سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں پہلے کی طرح نظر آتی ہیں۔ ڈیلرز کے مطابق ہائبرڈ کاریں مہنگی ہونے کے باعث بھی لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کر رہیں۔