اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال میں چین کو چاول کی برآمدات 10 لاکھ ٹن تک بڑھ جائیں گی۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین چیلد رام کے کے نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کا اعلی سطح وفد حال ہی میں چین کا کامیاب دورہ کر چکا ہے جس کے نتیجہ میں چین کو چاولوں کی برآمدات دگنا بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین چاولوں کی بڑی درآمدی منڈی ہے اور پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین کو 5 لاکھ ٹن چاول برآمد کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنامی چاولوں کی نسبت سے پاکستانی چاولوں کی چینی منڈیوں میں قیمت 20 ڈالر فی ٹن تک زائد ہے جو ہمارے چاولوں کے معیار اور ذائقے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاولوں کی ویلیو ایڈیشن کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ چیلد رام نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران چین کو چاولوں کی برآمدات 10 لاکھ ٹن تک بڑھ جائیں گی۔
رواں سال چین کو چاول کی برآمدات 10 لاکھ ٹن تک بڑھ جائیں گی
Jan 20, 2014