لاہور (پ ر)انجمن تاجراں سنٹری ویئر لاہور کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ حکومت نے سات ماہ میں مہنگائی کا بازار گرم کر کے تاجر برادری اور انڈسٹری کیلئے مزید مسائل پیدا کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اداروں کے وزیر ٹیکنوکریٹ لگائے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگے وزیر مشیر ملک قوم کا نقصان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر اضافہ شدہ بجلی اور گیس کے ریٹ کا نوٹیفکیشن واپس لے۔
حکومت نے 7 ماہ میں عوام کیلئے مسائل ہی پیدا کئے:میاں سلیم
Jan 20, 2014