پاکستان میں آم کی پیداوار 16 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی

اسلام آباد  (اے پی پی)پاکستان میں 4لاکھ 20ہزار ایکڑ رقبہ پر آم کے باغات ہیں  جس سے سالانہ 16لاکھ 99ہزار میٹرک ٹن آم کی پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ زرعی ماہرین کے مطابق  پاکستان میں پیدا ہونے والے آم اپنے ذائقے اور معیار کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں،  آم کی روایتی درآمدی منڈیوں کے ساتھ ساتھ غیر روایتی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے آم کی ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ ہوگا بلکہ آم کے کاشت کاروں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور آم کی کاشت کے دیہی علاقوں میں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہو نگے جو بے روز گاری پرقابو پانے میں معاون ثابت ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن