کراچی (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے سوات میں فوجی چھاﺅنی کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے دور میں جب سوات میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیا گیا تھا تو ہماری حکومت نے اس وقت یہی فیصلہ کیا تھا سوات آپریشن کے بعد فوج کو مستقل بنیادوں پر سوات میں رکھا جائیگا۔ گزشتہ روز صحافویں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سوات میں فوجی چھاﺅنی کا قیام قومی مفاد میں ہے اور اس مسئلہ پر کسی بھی سیاسی پارٹی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ضروری ہے جہاں جہاں دہشت گردوں کے گروہ موجود ہیں وہاں ہماری فوج پوے جنگی سازوسامان کے ساتھ موجود ہو تاکہ اس سے نہ صرف دہشت گردوں کی پیشقدمی کو روکا جاسکتا ہے بلکہ شدت پسندوں کا قلع قمع بھی کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا سوات آپریشن کے دوران پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کسی بھی سیاسی رہنما کو شدت پسندوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے سوات میں فوجی چھاﺅنیوں کے قیام کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے۔
آصف زرداری
زرداری کا سوات میں فوجی چھاﺅنی کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
زرداری کا سوات میں فوجی چھاﺅنی کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان
Jan 20, 2014