بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے ایک کیمپ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 4افرادہلاک اور32زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اورمظاہرین وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں،حکام نے بتایا کہ مظاہرین کے ایک کیمپ میں یہ بم دھماکا اتوار کو تھائی دارالحکومت بنکاک کے مرکز میں وکٹری مونومنٹ کے قریب ہوا۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ دو ماہ سے جاری سیاسی بحران کے تناظر میں پرتشدد واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھماکے کے بعد علاقے کا گھیراﺅ کرلیاگیا ہے کیونکہ مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسند گھس آئے ہیںجو ملک کا مامن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں۔