نیویارک (آن لائن) نیند کی کمی اور زیادتی دونوں ہی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ امریکی یونیورسٹی میں نیند کے انسانی زندگی پر اثرات سے متعلق ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 7 گھنٹے کی نیند انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ جو سات گھنٹے سے کم یا زیادہ سوتے ہیں‘ ان میں دل کے امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔