کراچی (خصوصی رپور ٹ) شمالی وزیرستان میں آپریشن مخصوص گروپوں کیخلاف کیا جائیگا۔ اُمت کے مطابق فضل اللہ اور عبدالوالی مہمند گروپ کیخلاف کارروائی کابینہ کمیٹی اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکر کی جائیگی۔ میر علی سمیت کئی قبائلی علاقوں میں فوجی دستوں کی تعیناتی شروع ہوگئی۔ وزیراعظم مذاکرات کی جلد کامیابی کیلئے بڑا سیاسی فیصلہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کو ”ٹائم لمٹ“ دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
آپریشن/ شمالی وزیرستان