نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں پر انتخابات سات فروری کو ہونگے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تیاری شروع کردی۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جنوری مقرر کی گئی ہے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 جنوری جبکہ حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان 31 جنوری کی شام کو کیا جائے گا۔سات فروری کومختلف ریاستوں میں رجیہ سبھا کی 56 نشستوں پر الیکشن ہونگے ۔مدھیہ پردیش میں رجیہ سبھا کے تین ممبران کی مدت 28 اپریل کو پوری ہورہی ہے جن میں بی جے پی کے نائب صدر پربھات جاہ ،رگہندان شرما اور مایا سنگھ شامل ہیں ۔
بھارت: راجیہ سبھا کی تین نشستوں پر انتخابات 7 فروری کو ہونگے
بھارت: راجیہ سبھا کی تین نشستوں پر انتخابات 7 فروری کو ہونگے
Jan 20, 2014