پیرس (آن لائن) ایک تازہ سروے کے مطابق فرانس کی تقریباً نصف آبادی توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کی مخالفت کرتی ہے۔ یہ عوامی سروے پیرس میں ایک ہفت روزہ جریدے پر ہونے والے خونریز حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ خاکوں کی اشاعت کی مخالفت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ کسی مذہبی کمیونٹی کی دل آزاری نہیں کی جانی چاہیے۔ اس عوامی جائزے کے مطابق 42 فیصد فرانسیسی شہری خاکوں کے مخالف ہیں۔