رواں ماہ کے15 دنوں میں 87 ارب روپے کی ٹیکس وصول ہوئی

Jan 20, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) رواں سال کے ابتدائی پندرہ دنوں میں ستاسی ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں تیرہ فیصد اضافہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق رواں سال ابتدائی پندرہ دنوں میں ایف بی آر نے ستاسی ارب روپے ٹیکس وصول کیا اس طرح گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں تیرہ فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں