کورکمانڈر پشاور کا دورہ افغانستان، سرحدی تعاون بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات

کابل+ راولپنڈی (بی بی سی اردو+ ایجنسیاں) پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے افغانستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق انہوں نے افغان بارڈر پولیس اور ایساف کمانڈروں سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی سکیورٹی صورت حال کے علاوہ دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ جنوبی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کل افغانستان کا دورہ کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سرحد پار میں اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ کل ان دوروں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...