اعتزاز کے وائٹ پیپر کا جواب، پرویز رشید نے ”ملبہ“ الیکشن کمشن پر ڈال دیا

لاہور (سید شعیب الدین سے) مفاہمت کی سیاست کیلئے مئی 2013ء کے انتخابی نتائج کو تحفظات کے باوجود قبول کرنیوالے آصف زرداری کی پارٹی کے سینئر رہما اعتزاز احسن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 124 کے بارے وائٹ پیپر چھاپ کر مئی 2013ء کے عام انتخابات کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھا دئیے۔ اعتزاز احسن کے اس وائٹ پیپر کے بارے میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی زرداری کی مفاہمت کی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن پر تنقید سے بچنے کوشش کرتے ہوئے سارا زور الیکشن کمشن پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ پیپر میں جو کچھ ہے اس کا امیدوار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انتخابات الیکشن کمشن نے کروائے تھے، الیکشن کمشن کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے حکومت کمیٹی بنا چکی ہے۔ پیپلز پارٹی اس کی ممبر ہے، اعتزاز احسن اس کے رکن ہیں وہ اس کمیٹی میں ایسی تجاویز دیں تاکہ مستقبل میں یہ شکایات پیدا نہ ہوں۔ وائٹ پیپر ہمارے بارے میں نہیں ہے نگران حکومت کے وزیراعلی نجم سیٹھی تھے جن کا چناﺅ پی پی پی نے کیا تھا۔ ہم نے تو نگران وزیراعلی کیلئے جو 3 نام دئیے تھے وہ تو مسترد کر دئیے گئے تھے۔ پیپلز پارٹی کو شکایات تو اس کے بارے میں جو ان کا اپنا مقرر کردہ نگران وزیراعلی تھا۔
پرویز رشید جواب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...