پنجاب پولیس کے پاس انتہائی مطلوب 48دہشت گردوں کی تصاویر ہیں نہ کوائف

Jan 20, 2015

لاہور (مرزا رمضان بیگ وقت نیوز) پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب 109خطرناک دہشت گردوں میں سے 48کی تصاویر اور تفصیلی کوائف دستیاب نہیں ان دہشت گردوں میں لاہور کی رہائشی تحریک طالبان، القاعدہ کی دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ لاہور کے نامکمل کوائف والے دہشت گردوں کے سر کی قیمت ایک کروڑ 76لاکھ روپے مقرر ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، اٹک، گوجرانوالہ، خانیوال، ملتان، میانوالی، بھکر اور دوسرے اضلاع میں خودکش حملوں، بم دھماکوں اور دہشت گردی کی دوسری وارداتیں کرنے والے خطرناک دہشت گردوںکو پنجاب پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی۔ 48دہشت گردوں میں سے 33کا تعلق پنجاب، ایک کا کراچی اور 14 کا خیبر پی کے سے ہے۔ ان میں بے نظیر بھٹو پر خودکش حملہ کرنے والے دو دہشت گرد دینی مدرسہ اکوڑہ خٹک کا طالب علم فیض محمد اور جنوبی وزیرستان کا اکرام اللہ بھی شامل ہیں۔ دونوں کی ہیڈ منی 20-20لاکھ روپے ہے۔ دہشت گردوں میں لاہور کی دو شادی شدہ خواتین طیبہ اور ماریہ بھی ہیں۔ جن کی ہیڈ منی 2-2لاکھ روپے ہے۔ وہ حسن ٹاﺅن سبزہ زار کی رہائشی ہیں ان کے شوہر محمد عمر اور محمد سلیمان بھی پولیس کو مطلوب ہیں ان کی ہیڈ منی 5-5لاکھ روپے ہے ان جوڑوں کا تعلق تحریک طالبان/ القاعدہ سے ہے۔ ان کے گروپ میں حسن ٹاﺅن لاہور کا بلال اور پیکو روڈ لاہور کا محبوب الرحمن بھی شامل ہے۔ ان کی ہیڈ منی پانچ، پانچ لاکھ روپے ہے۔ لودھراں کا قاری محمد یاسین (ہیڈ منی 20لاکھ)، احمد پور شرقیہ کا اعجاز احمد (ہیڈ منی 2لاکھ)، ٹیکسلا کا حافظ نعیم الرحمن (ہیڈ منی 2لاکھ)، ٹھوکر نیاز بیگ کا طاہر عباس (ہیڈ منی 5لاکھ) مصری شاہ کا انور حیدر شاہ (ہیڈ منی 3لاکھ)، ننکانہ صاحب کا سمیع اللہ (ہیڈ منی 30لاکھ)، راولپنڈی کا نفیس الرحمن (ہیڈ منی 20لاکھ)، منڈی بہاءالدین کا تنویر احمد (ہیڈ منی 20لاکھ)، راولپنڈی کا محمد اعجاز (ہیڈ منی 5 لاکھ)، سلمان ڈار (ہیڈ منی 5لاکھ)، گجرات کا حافظ محمد صغیر (ہیڈ منی 5لاکھ)، اٹک کا عمران ستار (ہیڈ منی 3لاکھ)، راولپنڈی کا محمد رضوان سعد ڈار (ہیڈ منی 2-2لاکھ)، مظفر گڑھ کا علی شیر (ہیڈ منی 2لاکھ)، بہاولنگر کا کاشف (ہیڈ منی 2لاکھ)، بہاولپور کا اصغر علی (ہیڈ منی 2لاکھ)، گوجرانوالہ کا دلاور حسین اجمل (ہیڈ منی 2-2لاکھ)، چکوال کا محمد آصف (ہیڈ منی 2لاکھ) لودھراں کا عابد جاوید (ہیڈ منی 2لاکھ)، لاہور کا حافظ وقاص، شفقت علی شاہ، ذوالقرنین رضا نقوی، لاہور کا سلمان بٹ (ہیڈ منی 2لاکھ)، لاہور کا فواد علی شاہ (ہیڈ منی 5لاکھ)، شیخوپورہ کا عابد شاہ (ہیڈ منی 5لاکھ)، ساہیوال کا محمد عمران (2لاکھ) لاہور کا زبیر عباس فاروق احمد، مجاہد شاہ (ہیڈ منی ایک، ایک لاکھ) سرگودھا کا حیدر علی (ہیڈ منی ایک لاکھ) اور شیخوپورہ کا قاری محسن (ہیڈ منی ایک لاکھ روپے) شامل ہیں۔
مطلوب دہشت گرد

مزیدخبریں