اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ کب اور کہاں ہو گا، کوئی گارنٹی نہیں۔ سی این این کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور سے پاک افغان تعلقات کو نیا رُخ ملا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کا م¶قف بڑا واضح ہے کوئی اچھا یا برا نہیں تمام طالبان دہشت گرد ہیں۔ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دے۔
عاصم باجوہ
دہشت گردی کب اور کہاں ہو گی، کوئی گارنٹی نہیں : میجر جنرل عاصم باجوہ
Jan 20, 2015