لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پٹرول بحران کے معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بیورو کریسی اور سیاستدان ملکر ملک کو موجودہ سنگین صورتحال سے نکالیں۔ پٹرول بحران کے حل کیلئے ججز اور جرنیل کردار ادا کریں۔ لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول بحران کے دوران نواز شریف عرب بادشاہوں کی خیریت دریافت کرنے سعودی عرب گئے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پی پی کے ہر دور میں کراچی کے شہریوں کا خون بہایا گیا۔ پی پی نے دیہی علاقوں کیلئے بھی کچھ نہیں کیا۔ بھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلانے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ مسلمانوں کو زندہ جلانے کے واقعہ پر سفارتی سطح پر احتجاج کرنا چاہئے۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس کو بچانا پاکستان کو بچانا ہے۔ حکومت سندھ صوبے میں قیام امن میں ناکام ہو چکی ہے۔
الطاف
حکومت نے پٹرول بحران میں سنگین نااہلی دکھائی، ججز اور جرنیل کردار ادا کریں: الطاف
Jan 20, 2015