اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)الیکشن کمشن نے وزیر خزانہ سندھ کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا نے درخواست کی سماعت کی ۔ محمود اختر نقوی نے مراد علی شاہ کو نا اہل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مراد علی شاہ نے کینیڈا کی شہریت 2013میں چھوڑ دی تھی۔ جسٹس سردار رضا نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ آنے کے بعد کمشن سماعت کرے گا، کسی منتخب رکن کو اس کا الیکشن کالعدم ہونے تک کام سے نہیں روکا جا سکتا۔
الیکشن کمشن/ مسترد
الیکشن کمشن نے وزیر خزانہ سندھ کوکام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی
Jan 20, 2015