اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم ختم کرنے سے پنجاب میں پٹرول کا بحران ختم ہو جائے گا۔ 12 ماہ کے معاہدے والے شعبے کو نظرانداز کر کے 9 ماہ کا معاہدہ کرنے والے سیکٹر کو گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ قانون کے مطابق عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس تقسیم کی جائے اور صرف لاہور کے بجائے پنجاب بھر کے عوام کو ہفتہ میں سات دن گیس فراہم کی جائے تو صورتحال معمول پر آنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ لاہور کی طرح پورے پنجاب میں سی این جی کھولنا شارٹ ٹرم میںمسئلے کا واحد حل ہے ۔پسندیدہ لوگوں کی گیس بند کر کے عوامی مفاد میں فیصلہ کیا جائے۔
شجاع انور