انٹرنیشنل اٹامک انرجی نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ قرار دیدیا

Jan 20, 2015

 اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی (آئی اے ای اے ) ٹیرو ورجنٹا نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا ہے، اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور چیئرمین اٹامک انرجی کمشن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خصوصی بریفنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا گیا ٹیروورجنٹا نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کو کسی قسم کے کوئی تحفظات نہیں ہیں بعض عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے جاری ہونے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کو آئی اے ای اے میں بطور بورڈ ممبر موثر کردار ادا کرنے پر بھی سراہا۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی

مزیدخبریں