لاہور(خبر نگار) پےپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے گذشتہ روز صوبائی صدر مےاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظےمی امور کے علاوہ اس بات پر بھی غور کےا گےا کہ اس کو مزےد فعال بنانے کے لےے کےا اقدامات اٹھائے جائےں۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے باتےں کرتے ہوئے صدر پےپلز پارٹی سنٹرل پنجاب مےاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ انہوں نے مخدوم احمد محمود کو پےپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی اور پارٹی کی اعلیٰ قےادت کے اس فےصلے کو سراہا ہے اور کہا کہ مخدوم احمد محمود کی تقرری پارٹی کو اس کی نظرےاتی اساس کی بنےاد پر منظم کرنے مےں بڑی مددگار ثابت ہو گی اس تقرری سے جنوبی پنجاب مےں پارٹی کارکنوں مےں شہےد ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لےے اےک زبردست جذبہ پےدا ہوا ہے۔ اس موقع پر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ انکی ےہ پوری کوشش ہو گی کہ جنوبی پنجاب کو پنجاب اسمبلی، قومی اسمبلی اور سےنٹ مےں بھرپور نمائندگی ملے کےونکہ اسوقت اس رےجن کی نمائندگی ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی مسائل کی وجہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی اور ناسمجھی ہے کےونکہ ےہ وژن سے عاری ہےں اور جو سےاسی قےادت وژن سے عاری ہو وہ مسائل کو حل کر ہی نہےں سکتی۔ حکومت کے پاس ملکی مسائل کو حل کرنے کا واضح روڈ مےپ ہی نہےں اور صرف اڈہاک ازم پر ملک چل رہا ہے۔
مخدوم احمد محمود