الیکشن 2013ءکے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات دی جائیں، تحریک انصاف کا الیکشن کمشن کو خط

Jan 20, 2015

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کا عام انتخابات 2013ءمیں بیلٹ پیپرز کی چھائی کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو خط۔ پیر کے روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمشن کو خط لکھا کہ عام انتخابات2013ءکے لئے چھپوائے گئے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات دی جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے پرنٹنگ کارپوریشن کا کتنا بل بنا اور کتنا ادا کیا گیا۔ بتایا جائے کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کہاں کہاں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی ہے کہ ایک ماہ تک اس حوالے سے رسائی نہیں دی گئی ۔آئین میں2000 ءرولز کے تحت الیکشن کمشن تمام تفصیلات دینے کا پابند ہے۔ یہ ہمارا حق ہے کہ ہم تفصیلات حاصل کریں۔ مزید کہا گیا کہ اگر عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہ کی گئیں تو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔
پی ٹی آئی/ خط

مزیدخبریں