حب (نوائے وقت نیوز)پنجاب میں پٹرول بحران کے بعد ایرانی تیل کی سمگلنگ میں اضافہ ہو گیا۔ پاک ایران سرحد پر پٹرول کے سینکڑوں ٹرک موجود ہیں، چالیس روپے والا ایرانی تیل 75 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ ایرانی تیل حب سمیت مختلف راستوں سے پنجاب پہنچایا جا رہا ہے۔
پٹرول بحران حیران کن، حکومت عوام کو مسلسل تکالیف دے رہی ہے: فضل الرحمان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت پٹرول کے بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کی قطاریں ختم ہوں۔ فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کا اقدام مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اس بیان اور فیصلے کا نوٹس لینا چاہئے اور او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلا کر ایسے واقعات کے سدباب کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ پارٹی رہنما¶ں مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا محمد امجد خان، محمد اسلم غوری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے بحرانوں کے حل کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف کا عمل شروع ہوا لیکن اس میں تیزی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کا بحران حیران کن ہے حکومت اس بحران کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکالیف دینے میں مصروف ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسلمان شان رسالت میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ فرانس کا یہ انداز مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
فضل الرحمٰن