ہائیکورٹ نے لے پالک بچی حقیقی ماں باپ کے حوالے کر دی، منہ بولی ماں کا برا حال

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے منہ بولی بیٹی حقیقی ماں باپ کے حوالے کر دی۔ جدائی پر منہ بولی ماں نے رو رو کر برا حال کر لیا۔ اولاد کی کمی سے مجبور رضیہ عرفان نے سگی بہن سلطانہ کنول کی چھ روز کی بیٹی آمنہ کو گود لیا تھا۔ رضیہ عرفان اور اسکے خاوند نے آمنہ کو تین سال تک ماں باپ بن کر پالا۔ پھر ایک دن دونوں خاندانوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا بات تھانے تک جا پہنچی اور آمنہ کے حقیقی باپ اسرار حسین نے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ آمنہ کے منہ بولے ماں باپ نے بچی واپس کرنے سے انکار کیا تو بچی کے حقیقی والدین نے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا۔ عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سن کر تین سالہ آمنہ کو حقیقی ماں باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تو آمنہ اور اسکی منہ بولی ماں بلک بلک کر رو دیئے۔ جذباتی مناظر نے عدالتی احاطے میں موجود ہر کسی کو اداس کر دیا۔
بچی حوالے


مشرف کے طبی معائنے کےلئے
 میڈیکل بورڈ کا اجلاس کل ہو گا
کراچی (نوائے وقت نیوز) سابق صدر مشرف کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس 21 جنوری کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی درخواست پر طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ قائم کیا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں نیورو سرجن، آرتھوپیڈک سمیت سماعت میں بھی طبی ماہرین شامل ہیں۔
مشرف/طبی بورڈ






رحیم یار خان:80 روٹیاں خریدنے
 والے پختون کی گرفتاری ورہائی
رحیم یارخان (آئی این پی) پولیس کی ہدایت پر ہوٹل مالک نے زائد روٹیاں خریدنے کے لئے آنے والے پختون کو دہشت گرد سمجھ پر گرفتار کرادیا۔ پیر کو محلہ کانجواں لنڈابازار کے خان محمد پٹھان کے قریبی عزیز کی منگنی تھی جس پر اس نے مہمانوں کے لئے نشاط سینما پل پر کے قریب واقع ہوٹل پر80 روٹیوں کا آرڈر دیا تو ہوٹل مالک نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ مالک نے پولیس کو بتایاکہ افغان دہشت گرد بڑی تعداد میں روٹیاں خرید رہا ہے جس پر پٹھان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہواکہ ملزم افغان نہیں بلکہ پٹھان ہے اور وہ شادی میںکی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے آنے والوں کیلئے روٹیاں لینے آیا ہے جس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔
80 روٹیاں/گرفتار
عارفوالا: پٹرول نہ ملنے پر 70 سالہ کنوارے شخص کی شادی کا خواب
 ادھورا رہ گیا، بارات سکھر روانہ نہ ہو سکی
عارفوالا(نامہ نگار)پٹرول کی قلت نے 70 سالہ شخص کی خوشیوں کو پامال کردیا۔ پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے سہرا سجانے کا خواب ادھورا رہ گیا تفصیلات کے مطابق عارفوالا کے رہائشی 70 سالہ وریام نے جوانی میں پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے شادی نہ کی جبکہ 45 سال بعد محبوبہ کے ورثاءکے انتقال کے بعد نکاح کا پیغام ملتے ہی وریام نے شادی طے کردی۔ روانگی کے وقت پٹرول نہ ملنے سے بارات روانہ نہ ہوسکی۔ 70 سالہ دولہا نے میڈیا کو بتایا کہ جوانی میں میں نے اپنی چچا زاد سے شادی کا خواب دیکھا لیکن خاندانی رنجش کی وجہ سے شادی نہ ہوئی جبکہ میرے چچا اپنی بیٹی کو لیکر سکھر چلے گئے اور میری محبوبہ نے بھی شادی نہ کی۔ چچا کی وفات کے بعد اس نے مجھ سے شادی کی خوشخبری سنادی تاہم پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے میری خوشیاں ایک ماہ لیٹ ہوگئیں۔
شادی خواب/ ادھورا


ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...