پشاور(آن لائن)جماعت اسلامی کے امےر سراج الحق نے کہا کہ مغرب مےں موجود ےہودی لابی دنےا مےں تےسری جنگ عظےم کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ مغرب نے ہمےشہ گستاخان رسول کو پناہ اور سکیورٹی فراہم کی ہے جس سے مجرموں کو حوصلہ افزائی ملی ہے،جماعت اسلامی گستاخانہ خاکوں کے خلاف 23جنوری کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی مےں ملےن مارچ کر ے گی۔ تےمرگرہ مےں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور اس کے لئے جان کی قربانی سے درےغ نہےں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ توہےن رسالت پرحکومتی خاموشی اےک بزدلانہ اور مجرمانہ فعل ہے اور حکمران اپنے بزدلانہ رویے سے عوام کو مجبور کر رہے ہےں کہ وہ سڑکوں پر آکر تشدد کا راستہ اپنائیں، سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی سطح پر اےسی قانون سازی کرے کہ کسی بھی مذہب کے پیغمبر اور مذہبی رہنماﺅں کی شان مےں گستاخی نہ ہو، انہوں نے سےاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا تفرےق ہمارے ملےن مارچ مےں شریک ہوں کےونکہ ےہ ذاتی یا سےاسی مفادات کےلئے نہےں بلکہ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم اس ملےن مارچ کو مشترکہ طور پر کامےاب بنائےں۔ سراج الحق نے حکومت سے ےہ مطالبہ بھی کےا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف 23جنوری کو ملک بھر مےں عام تعطےل کا اعلان کیا جائے اور پوری قوم اس دلخراش واقعہ کے خلاف سڑکوں پر آکر اپنے نبی مہربانﷺ سے عشق و محبت کا اظہار کرے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ 22 ویں ترمےم ایوان میں پیش کرے تاکہ مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور ہو سکےں۔
سراج الحق