متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نےپٹرول کے سنگین بحران کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ وفاقی وزرا اپنی نااہلی کوتسلیم کریںاپنادامن بچانے کےلیےجلاس پراجلاس بلا کر اور الزامات کی سیاست کرکے قوم کو بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا

Jan 20, 2015 | 14:41

رابطہ کمیٹی کی جانب بیان میں کہاگیاہےکہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کو پٹرول بحران پر حکومتی اجلاس ، میٹنگوں اورجھوٹے دعوؤں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے،پٹرول کا سنگین بحران ملک بھرمیں پھیل جانا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے،رابطہ کمیٹی کاکہناتھا کہ حکومت اور وزرا عوام کوریلیف فراہم کرنےمیں  مکمل طورپر ناکام رہے ہیں،اور اب ایک دوسرے پر الزام تراشی کرکے اپنی نااہلی وناکامی کو چھپانے کی کوششیں کررہے ہیں جو انتہائی شرمناک ہےرابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومتی نااہلی کے باعث اب کراچی میں بھی پٹرول کابحران سنگین رخ اختیارکرتی جارہا ہےرابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ پٹرول کے بحران سے نمٹنے کے لئے فوری طور پرعملی اقدامات بروئے کارلائے جائیں اورذمہ دار وزرا کو برطرف کرکے سزا دی جائے

مزیدخبریں