یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں حکومتی فورسزاورعلیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی شدت اختیارکرگئی،،خرکیف میں دھماکے کے نتیجے میں میں ایک شخص ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوگئے


غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرائن کے مشرقی شہرلوہانسک اور ڈونیٹسک میں علیحدگی پسندوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں اب تک درجنوں افرادہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں ،،یورپ میں تحفظ اور تعاون کی تنظیم اوایس سی ای کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے شہرڈونیٹسک کے ایئرپورٹ کے اطراف میں ہونے والی لڑائی اب شہر کے مختلف علاقوں میں پھیل چکی ہےڈونیسٹک میں گذشتہ ہفتے سے ہوائی اڈے پر کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے،، جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیںادھر یوکرائن کے شہر خرکیف میں ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں




ای پیپر دی نیشن