پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم کوپٹرول بحران سےمتعلق بریفنگ دی گئی،دو رکنی کمیٹی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جس میں ملک میں پٹرول کے بحران کا ذمہ دار اوگرا کو ٹھہرایا گیا ہےتحقیقات میں وزیراعظم کی طرف سے چار اعلیٰ افسران کی معطلی کو درست اقدام قرار دیا گیا اور ڈپٹی مینجنگ ڈائر یکٹر پی ایس او سہیل بٹ کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔