پٹرول کے بحران کے باعث پنجاب میں منافع خوروں نے چور بازاری کا بازار گرم کر رکھا ہےایک لیٹر پٹرول ڈیڑھ سوروپے سے لے کرتین سوروپے میں فروخت ہو رہا ہےجس پرپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کھلا پیٹرول بیچنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے،،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کھلا پیترول بیچنے والوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے ۔ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کھلا پیٹرول بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ایسے لوگوں کو گرفتارکرکے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ۔۔