سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو پشاورمیں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی اورڈیڑھ سو کے قریب طلبہ اورسکول سٹاف کوشہید کردیا گیا،جبکہ سانحے کے درجنوں زخمی پشاور کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔چہلم کے موقعے پر پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہاہے،جبکہ شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی جائیں گی،رسم چہلم کے موقع پرخیبرپی کے میں عام تعطیل کی گئی ہے،چہلم کی مرکزی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اورشہداء کے لواحقین شریک ہیں دوسری جانب خیبرپی کے حکومت نے صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں کوشہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کی حتمی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے۔۔