متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو متحد کردیا ہےوقت آگیا ہے کہ پاک سرزمین کو طالبان دہشت گردوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کردیا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے سانحہ پشاور کے معصوم بچوں اور اساتذہ کرام کے چالیسویں کے موقع پرشہیدوں کے لواحقین سےتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا،،الطاف حسین نے لواحقین کوصبرکی تلقین کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کے صدقے پاکستان کو درندہ صفت طالبان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پاک کردے ۔ الطاف حسین نے کہا کہ معصوم بچوں کا لہو رنگ لارہا ہے اور ان کی شہادتوں نے سوئی ہوئی قوم کو جگاکر طالبان دہشت گردوں کے خلاف متحدکردیا ہے۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پوری قوم کو متحد ومنظم کردے اورملک کو مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی سے نجات دلائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ آج بھی چند عناصر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے نا خوش ہیں،،اور یہی وہ عناصر ہیں جو قوم کو الجھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیکر اپنی پاک افواج کے ہاتھوں کو مضبوط کرے اور دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے اصل چہرے بے نقاب ہوتے ہوئے دیکھ لے۔

ای پیپر دی نیشن