پشاورسے راولپنڈی آنے والی بس پرسوارخود کش حملہ آور نے واہ کینٹ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،،پولیس اہلکاروں نے حملہ آورکوپکڑنے کی کوشش کی تواس نے ہینڈ گرنیڈ پھینکے اوربعد میں خود کودھماکے سے اڑالیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے میں پانچ پولیس زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےسکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ،وزیر داخلہ چوہدری نثارنے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔