پاکستان برٹش کلچرل ایسوسی ایشن نے زری کو بہترین ماڈل اداکارہ کا ایوارڈ دیدیا

Jan 20, 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان برٹش کلچرل ایسوسی ایشن کی طرف سے اداکارہ زری کو سال 20-15-16 کی بہترین ماڈل و اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ روز گلبرگ میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔ اس موقع پر اداکارہ زری نے کہا کہ میں پاکستان برٹش کلچرل ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کی شکرگزار ہوں کہ اس نے میری خدمت کا اعتراف کیا اور مجھے بیسٹ ایکٹریس کے ایوارڈ سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ میں مزید محنت کروں گی تاکہ آئندہ سال بھی یہ ایوارڈ حاصل کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میری متعدد فلمیں زیرتکمیل ہیں جن میں لعل بادشاہ، داستان، بیڈ بوائز، ملتے ہیں دل یہاںو دیگر شامل ہیں۔ لعل بادشاہ کی شوٹنگ جاری ہے جس میں اداکار شان میرے ہیرو ہیں۔

مزیدخبریں