لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پہلے ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی بلائینڈ ٹیموں کا شمار ورلڈ کلاس ٹیموں میں ہوتا ہے، ماضی میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز کانٹے دار رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس بار بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان انیس کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ہم میزبان ٹیم سے خوفزدہ نہیں اور میچ میں بلا کسی دبائو کے عمدہ پرفارم کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔