لا جواب سروس، پی آئی اے سے کراچی تا اسلام آباد پونے 2 گھنٹے کا سفر دو دن میں مکمل ہوا

Jan 20, 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے سے پونے دو گھنٹے کا سفر دو دن میں مکمل ہوا۔ کراچی سے پیر کی صبح 10 بجے اسلام آباد آنے والی فلائٹ منگل کی شام 5 بجے پہنچی۔ 200 مسافر رل گئے، تین میتیں بھی طیارے میں موجود تھیں۔ کسی مسافر کو مرگی تو کسی کو دمے کا دورہ پڑا۔ پرواز 32 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچی۔ 

مزیدخبریں