پشاور(بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کوہستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ضلع کی پرانی حیثیت بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے عدالت عالیہ نے رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ کی رٹ کو منظور کرنے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حکومت کا نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دیدیا۔