میانوالی، جھنگ اور اٹک میں 3 مجرموں کو پھانسی، ساہیوال میں ایک کو آج ہو گی

؎لاہور/ جھنگ/ ساہیوال/ اٹک (نامہ نگاران/ آئی این پی) میانوالی، جھنگ اور اٹک میں تین مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ ساہیوال میں ایک مجرم کو آج پھانسی دی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق میانوالی کی ڈسٹرکٹ جیل میں دوہرے قتل کے مجرم غلام جیلانی کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ مجرم نے 2004ء میں ایک مرلے کے تنازعے پر اپنے کمسن 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا تھا۔ اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم سلطان کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 2007ء میں گھریلو تنازعے پر اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔ جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کے مجرم اللہ دتہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ چک 16 ج۔ب کے مجرم اللہ دتہ نے 1995ء میں جھگڑے کے بعد الطاف حسین کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ ساہیوال میں دوہرے قتل کے مجرم نور خان کو آج پھانسی دی جائیگی۔ لورالائی بلوچستان کے رہائشی نورخاں پٹھان نے زمین کے تنازعہ پر 1993ء کو اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اپنے دو مخالفین کو قتل کرڈالا تھا۔ جس پر تھانہ ساون مظفرگڑھ میں مقدمہ درج ہوا۔ مجرم کو 27اکتوبر 2015ء سنٹرل جیل میں پھانسی دی جانی تھی جو سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے فیصلہ کے بعد اب ملز م کو سنٹرل جیل میں آج بدھ کے روز صبح پھانسی دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...