میچ فکسنگ ‘کرکٹ حکام کی سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز سے بھی تحقیقات

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجیلو میتھیوز سے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مبینہ میچ فکسنگ کی پیشکش کے حوالے سے کرکٹ حکام نے تحقیقات کیں۔سری لنکن حکام کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دو کھلاڑیوں تک میچ فکسرز نے رسائی کرتے ہوئے انہیں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے عوض کمتر کارکردگی دکھانے کیلئے تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔میتھیوز نے بتایا کہ پولیس کے فنانشل کرائم انویسٹی گیشن ڈویڑن نے مجھ سے میچ فکسنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کسی کھلاڑی تک میچ فکسرز نے رسائی کی لیکن کسی مخصوص کھلاڑی کے خلاف کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔رپورٹس موصول ہوئی تھیں کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کشال پریرا اور رنگنا ہیراتھ سے مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی گئی تھی۔پریرا نے سری لنکن حکام کو اکتوبر 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گال ٹیسٹ میں بکیز کی جانب سے میچ فکسنگ کی پیشکش کے حوالے سے مطلع کیا تھا۔سری لنکن وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے کہا کہ بک میکرز سے منسلک ایک شخص نے اکتوبر میں گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر کشال پریرا اور سٹار باؤلر رنگنا ہیراتھ کو ہزاروں ڈالر رقم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے حالات پیدا کریں جس سے سری لنکن بیٹنگ لائن بدترین کارکردگی دکھائے۔جیاسکرا نے کہا کہ بک میکرز چاہتے تھے کہ سری لنکا جلدی آؤٹ ہو جائے جبکہ اس میچ میں سری لنکا کے جیتنے کی امید تھی لیکن اگر وہ ہار جاتے تو بکیز بہت زیادہ رقم بنا سکتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...